حسن نواز سے پاناما جے آئی ٹی کی ساڑھے 5 گھنٹے پوچھ گچھ
جے آئی ٹی نے حسن نواز سے ان کی بیرون ملک کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی، ذرائع
LONDON:
پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز سے ساڑھے 5 گھنٹے تک مختلف معاملات سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دوسری مرتبہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، غیر متعلقہ افراد کو اکیڈمی سے دور رکھنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔
حسن نواز وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی پہنچے ، اکیڈمی کے باہر موجود اہلکاروں نے حسن نواز کے علاوہ کسی بھی دوسرے فرد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن نواز سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ
جے آئی ٹی نے حسن نواز سے کم و بیش ساڑھے 5 گھنٹے مختلف معاملات پر پوچھ گچھ کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران حسن نواز سے ان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
دوسری جانب جمعے کو حسن نواز کے بڑے بھائی حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچویں بار پیش ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما جے آئی ٹی سے جواب طلب
واضح رہے کہ حسن نواز اس سے قبل بھی ایک مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔