بھارتی مسلمان ہوں آرٹیکل پر تنقید کرنے والے پہلے اسے پڑھ لیں شاہ رخ خان

میرے آرٹیکل پر وہ لوگ تنقید کررہے ہیں جنہوں نےاسے پڑھا ہی نہیں، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک January 29, 2013
معلوم نہیں میرے معاملات پر کیوں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں, شاہ رخ خان۔ فوٹو : پبلسٹی

سچ لکھنے پر بھارتی میڈیا میں تنقید کے بعد شاہ رخ خان وضاحتوں پر مجبور ہوگئے، کنگ خان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی مسلمان ہیں ان پر تنقید کرنے والے پہلے آرٹیکل پڑھ لیں۔

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ایک بھارتی مسلمان ہیں انہوں نے بین الاقوامی جریدے میں آرٹیکل ضرور لکھا لیکن اس کا غلط مطلب لیا گیا، ان کے آرٹیکل پر سیاست نہ کی جائے اور انہیں وہی رہنے دیا جائے جو وہ ہیں۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں ان کے معاملات پر کیوں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں،ان کے آرٹیکل پروہ لوگ تنقید کررہے ہیں جنہوں نے اسے پڑھا ہی نہیں وہ اپیل کرتے ہیں کہ ان کے بارے میں وہی کچھ لکھا جائے جو انہوں نے لکھی ہے۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کے لئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،ان کے لئے کبھی بھی اپنے بچوں کی حفاظت پریشانی کی وجہ نہیں رہی، ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لئےکسی کو فکر کرنےکی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کچھ دن قبل بین الاقوامی اخبار میں ایک آرٹیکل میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے بھارت میں انہیں بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بھارتی ہونے کے باوجود انہیں پاکستان جانے کے مشورے دیئے جاتے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں کے نام بھی ایسے رکھے ہیں جو عام ہندوؤں کے لئے قابل قبول ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں