اداروں کو کسی ایک خاندان کے لئے قربان ہونے نہیں دیں گے بلاول بھٹو
اداروں کی تضحیک ہوئی تو عوام تخت رائیونڈ کی راہ میں دیوار بن کرکھڑے ہوں گے، چیرمین پیپلزپارٹی
چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت کی قربانیوں سے بنے ادارے کسی کو اپنے خاندان کے لئے قربان نہیں کرنے دیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کے فیصلوں پر اپنے پارٹی عہدے تک قربان کئے، ہمارے عدالتی قتل بھی ہوئے اور لاشیں بھی اٹھائیں لیکن اداروں کے ساتھ تصادم نہیں کیا بلکہ وزارت عظمیٰ اور حکومتیں قربان کرنے کے باوجود اداروں کے فیصلوں کے سامنے سرتسلیم خم کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دیکھتے ہیں تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ادارے ہماری قیادت کی قربانیوں سے بنے ہیں انہیں کسی کو اپنے خاندان کے لئے قربان نہیں ہونے دیں گے ہم ملک کے آئینی اداروں کے ساتھ ہیں نوازشریف کو ماضی دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر اداروں کی تضحیک ہوئی تو عوام تخت رائیونڈ کی راہ میں دیوار بن کرکھڑے ہوں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی کی پوچھ گچھ سے میاں صاحب کی چیخیں نکل رہی ہیں