خبردار بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان

بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے، نفیس زکریا

بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے، نفیس زکریا : فوٹو: فائل

RIO DE JANEIRO:
پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کو بارہا خبردار کرچکے ہیں کہ وہ پاکستانی عسکری حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کی ہے اور مسلسل کررہا ہے گزشتہ صرف ایک ہفتے میں 9 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور 12 افراد پیلٹ گنز کا نشانہ بنے سیدعلی گیلانی کی اپیل پر کشمیری کل یوم احتجاج منارہے ہیں پاکستان بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے داعش بنا رہا ہے

ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو ظلم و تشدد سے زیر کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری کسی صورت بھی اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھی چاہیئے کہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے علاوہ خطے کے امن کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ہم نے بھارت کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے اور یہ بھی بتا چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کی عسکری طاقت کے بارے میں بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کلبھوشن کےمعاملے پرعالمی عدالت میں غلط بیانی کررہا ہے

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی سے خطرہ ہے،اس لیے بارڈر منیجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ باہمی روابط سے بارڈر منیجمنٹ کو بہتر بنایا جائے، دونوں ممالک کو تعلقات کی خرابی کا باعث بننے والے عناصر کا راستہ روکنا ہوگا اور تعلقات کی خرابی سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کررہا ہے اور پاک افغان تعلقات خراب کرنے میں بھی بھارت ہی ملوث ہے، بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے امریکا کے مدر آف بمز حملے میں 13 بھارتیوں کی ہلاکت اور اس پر بھارت کی خواست نہ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ قطری وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں تاہم پاکستان کی کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔
Load Next Story