بھارت میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی گرفتار

پولیس حکام نے راہول گاندھی کو حفاظتی تحویل میں لے کر نیمچ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں منتقل کر دیا۔


ویب ڈیسک June 08, 2017
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کسان گزشتہ کئی روز سے فصلوں کی قیموں میں کمی کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی شہر مندسور میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شرکت کرنے پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے علاقے مندسور میں کسانوں کی جانب سے قرضوں میں رعایت اور فصلوں کی قیمتیں بہتر کرنے کے حوالے سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور مظاہرین نے نیشنل ہائی وے بھی ہلاک کر رکھی ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی دفعہ 144 نافذ ہے لیکن اس کے باوجود کانگریس رہنما راہول گاندھی کسانوں سے ہمدردی کے لئے رکاوٹیں عبور کر کے احتجاج میں پہنچ گئے جس پر پولیس حکام نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے کر دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ نیمچ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں منتقل کر دیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: احتجاجی کسانوں پر پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے علاقے مندسور میں کسانوں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے جاری احتجاج میں شریک افراد پر پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا تھا جب کہ گزشتہ روز راہول گاندھی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔