سمندروں کے تحفظ اور بقا کی عالمی کاوشوں میں پاک بحریہ کا کردار موثر ہے نیول چیف

پاک بحریہ سمندروں کے مفید استعمال کی ضرورت اور اہمیت کی حامی رہی ہے، نیول چیف


ویب ڈیسک June 08, 2017
پاک بحریہ سمندروں کے مفید استعمال کی ضرورت اور اہمیت کی حامی رہی ہے، نیول چیف۔ فوٹو: فائل

نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ اور بقا کی عالمی کاوشوں میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندروں کےعالمی دن پر پاک بحریہ کے زیر اہتمام مختلف تقاریب منعقد کی گئیں، تعلیمی اداروں میں سیمینار، کوئزشوز اور مضمون نویسی کے مقابلے بھی کروائے گئے جن کا مقصد سمندروں کے تحفظ، بقا سے متعلق افسروں اور جوانوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سری لنکا کا سیلاب زدگان کی مدد پر پاک بحریہ کی کوششوں کو خراج تحسین

اس حوالے سے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بحریہ سمندروں کے مفید استعمال کی ضرورت اور اہمیت کی حامی رہی ہے، پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ اور بقا سے متعلق عالمی کاوشوں میں موثر کردار ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں