صومالیہ میں الشباب کا فوجی اڈے پر حملہ 70 افراد ہلاک

کارروائی کے دوران 61 فوجی ہلاک جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں قبضے میں لے لیں،الشباب تنظیم

کارروائی کے دوران 61 فوجی ہلاک جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں قبضے میں لے لیں،الشباب تنظیم،فوٹو:فائل

صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کی جانب سے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 70 افراد اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم الشباب نے صومالیہ کی ریاست پنٹ لینڈ میں فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں صومالیہ کے 61 فوجیوں سمیت 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ شدت پسند تنظیم نے فوجی اڈے پر قبضہ کرکے وہاں موجود گاڑیوں اور اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔


فوجی حکام کے مطابق یہ غیر متوقع حملہ تھا جس میں 100 سے زائد شدت پسندوں نے ملٹری کیمپ پر حملہ کرنے سے پہلے ایک دھماکا کیا اور ان کے ہمراہ خودکش بمبار بھی تھے جب کہ دہشت گردوں نے 3 اطراف سے ملٹری کمیپ میں گھس کر فوجیوں کو ہلاک کیا، عینی شاہد کے مطابق دہشت گردوں نے خاتون سمیت بیشتر افراد کے گلے بھی کاٹے۔

دوسری جانب الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں نے کارروائی کے دوران اور 61 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
Load Next Story