شریف فیملی جلد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کردے گی خورشید شاہ

شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیں ہیں اس لیے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں، قائد حزب اختلاف

شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیں ہیں اس لیے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں، قائد حزب اختلاف- فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت چیف جسٹس کے فون ٹیپ کررہی ہے جب کہ شریف فیملی جلد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کردے گی۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'جی فار غریدہ' میں میزبان غریدہ فاروقی سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اور (ن) لیگ والے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیں ہیں اس لیے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت چیف جسٹس کا فون ٹیپ کررہی ہے جب کہ شریف فیملی جلد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کردے گی، میاں صاحب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر اصل مسائل کا حل نکالیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں حسین نواز باعزت بیٹھے نظر آرہے ہیں جب کہ شہید بے نظیر بھٹو کو اینٹوں پر بٹھا کر انتظار کروایا جاتا تھا۔
Load Next Story