مادھوری ڈکشت رنبیر کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کے لیے تیار

رنبیر کپور کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ بھی کبھی مادھوری کے ساتھ ڈانس کرتے نظرآئیں.


Net News January 30, 2013
رنبیر کپور اور مادھوری ’’ یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ میں آیٹم سانگ کریں گے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈاداکارہ مادھوری ڈکشت رنبیر کپور کے ساتھ آئٹم سونگ کرنے کے لیے تیارہوگئی ہیں ۔

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کا ایک دو تین کرنا کسے یاد نہیں۔بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ بھی کبھی مادھوری کے ساتھ ڈانس کرتے نظرآئیں۔

اب آگیا ہے وہ وقت جب ان کی خواہش پوری ہو جائے۔رنبیر اپنی فلم برفی کی پروموشن کے لیے رئیلٹی شو میں گئے جہاں مادھوری ڈکشت نے ان کے ساتھ ڈانس کیا لیکن رنبیر نے اس پر بس نہیں کیا اور دھک دھک گرل کو آفر کرڈالی کہ وہ ان کی نئی فلم '' یہ جوانی ہے دیوانی'' میں ایک آئٹم سانگ کر لیں۔ مادھوری نے سوچنے کاکہہ دیا مگر آخر کار رنبیر کی ضد کے آگے ہار مان لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔