صوفی میوزک سے امن کا پیغام ملتا ہےصنم ماروی

دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی پرفارمنس سے امن، محبت کا پیغام پہنچانامیرامشن ہے,صنم ماروی


Showbiz Reporter January 30, 2013
موسیقی کے تمام اصناف میں صوفی میوزک میری اولین ترجیح ہے،صنم ماروی فوٹو : فائل

پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ صوفی شعراء کا کلام اورصوفی میوزک امن اورمحبت میںجہاں امن، محبت، بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے وہیں اس کے ذریعے ہم اپنے وطن کا سافٹ امیج پوری دنیامیںمتعارف کروا سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ موسیقی کے تمام اصناف میں صوفی میوزک میری اولین ترجیح ہے اوراس کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی پرفارمنس سے امن، محبت کا پیغام پہنچانامیرامشن ہے۔صنم ماروی نے ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میوزک محبت کی زبان بولتاہے۔

اسی لیے لوگ میوزک کو پسند کرتے ہیں اوراپنے خوشی اورغم کے لمحات میں موسیقی سن کراچھا محسوس کرتے ہیں۔ہمارا صوفیانہ میوزک پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ فنی سفرکے مختصرعرصہ کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں لوگوں کے سامنے پرفارم کرنے کاموقع ملا۔ اس دوران جن لوگوں کو اردواورپنجابی سمجھ آتی تھی وہ تو میری پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔