لاکھڑا پاور ہاؤس کے مرکزی دروازہ پربرطرف ملازمین کا دھرنا

پاور ہاوس ملازمین آفس میں محصور، اعلیٰ حکام سے ملازمتوں پر بحال کرنے کا مطالبہ


Numainda Express January 30, 2013
مظاہرین نے بتایا کہ لاکھڑا پاور ہاوس کی انتظامیہ نے کوئلے کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاکھڑا پاور ہاوس جامشورو میں ٹھیکیدارکی نگرانی کام کرنے والے ملازمین نے برطرفی کے خلاف احتجاجاً لاکھڑا پاور ہاوس کے مرکزی دروازہ پر دھرنا دیا، جس کے باعث پاور ہاوس میں کام کرنے والے ملازمین آفس میں محصور ہو گئے۔

مظاہرین نے بتایا کہ لاکھڑا پاور ہاوس کی انتظامیہ نے کوئلے کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا ہے، جسکے باعث ٹھیکیدار کے زیر نگرانی کام کرنیوالے ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملک میں ویسے ہی روزگار نہیں ہے اور اس عمل سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔

2

لاکھڑا پاور ہاوس کے چیف ایگزیکٹو عبدالمالک میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ احتجاج کرنے والے ٹھیکیدار کے ملازمین تھے، جو پلانٹ بند ہونے کے باوجود ملازمتیں فراہم کرنے کیلیے احتجاج کر رہے تھے، جسکے بعد انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کا مسئلہ حکام بالا تک پہنچایا جائیگا، جسکے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔