پاکستان بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے بات چیت کریں امریکا

ڈائیلاگ کے دائرہ کارکاتعین دونوں ملک خودکریں،ہرمثبت اقدام کی حمایت کریں گے، امریکا


INP June 09, 2017
کشیدگی، بگڑتے حالات دونوں کو بڑے بحران میں دھکیل سکتے ہیں، عہدیدار محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکا نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے پاکستان اوربھارت پر دوطرفہ بات چیت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں تاہم اس ڈائیلاگ کی رفتار اور دائرہ کار کا تعین دونوں ملک خود کریں گے۔

امریکا بھارت اورپاکستان کے درمیان تعلقات کوآگے بڑھانے کے ہرمثبت اقدام کی حمایت کریگا، بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پرکشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ملکوں کوبراہ رست بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ دونوں ملکوں کو عملی تعاون سے ہی فائدہ پہنچے گا، کشیدگی اوربگڑتے ہوئے حالات دونوں ملکوںکوایک بڑے بحران کی سمت دھکیل سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ خطے میں قریبی معاشی تعلقات کی سمت پیش رفت سے روزگارکے مواقع پیدا، افراطِ زر میں کمی آئے گی جبکہ توانائی کی فراہمی میں اضافہ ہو گا، بھارت اورپاکستان کے درمیان مستحکم تعلقات، دونوں ملکوں اورخطے کی ترقی اورخوشحالی کے لیے ضروری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں