پیرا میڈیکل اسٹاف کا مطالبات کی منظوری کیلیے مظاہرہ
انتقامی کارروائیوں سے بے چینی پائی جاتی ہیں، حکومت مسائل حل کریں،مظاہرین کا مطالبہ
لاہور:
پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقعے پر محمد شریف پالاری، راجا رفیق پہنور و دیگر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج ہیں، لیکن محکمہ صحت اور صوبائی وزیر ملازمین کے مطالبات حل کرنے کے بجائے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں، جس کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
انھوں نے حکومت سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے مطالبہ کیا کہ وہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردارادا کریں۔ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ مجبوراً سندھ کے تمام اسپتالوںکی او پی ڈی کا مرحلہ وار بائیکاٹ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ اور محکمہ صحت پر عائد ہوگی۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔