اینٹی کرپشن نے سابق تحصیل نائب ناظم کو گرفتار کرلیا

اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،احمد رند،جھوٹامقدمہ درج کیا گیا، ارباب علی سمیجو


Nama Nigar January 30, 2013
عمرکوٹ پولیس تھانے میں گرفتار ارباب سمیجو نے الزام عائد کیا ہے کہ پی پی کے مقامی عہدیدار غوثیہ جماعت کو متحرک کرنے پر ان سے ناراض تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: محکمہ اینٹی کرپشن عمرکوٹ نے سابق تحصیل نائب ناظم عمرکوٹ اور تحریک انصاف کے رہنما ارباب علی سمیجو کو کرپشن کے الزمات میں گرفتار کر لیا ہے ـ

اینٹی کرپشن عمرکوٹ کے سرکل افسر احمد نواز رند نے بتایا کہ 2005 میں تحصیل نائب ناظم ارباب علی سمیجو نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تحصیل میونسپل ائڈمنسٹریشن عمر کوٹ کی ملکیتیں اپنے رشتے داروں کے نام سے لیز پر الاٹ کیں، جسکی انکوائری کے بعد الزامات ثابت ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس میں مقدمہ داخل کرنیکی اجاذت دی گئی جسکے بعد مقدمہ دائر کر کے ارباب سمیجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمرکوٹ پولیس تھانے میں گرفتار ارباب سمیجو نے الزام عائد کیا ہے کہ پی پی کے مقامی عہدیدار غوثیہ جماعت کو متحرک کرنے پر ان سے ناراض تھے اور انکے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔