وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

وزیر اعظم نے آنٹانیو گوٹیرس کو کشمیر میں قابض فوج کے مظالم اور پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق آگاہ کیا، ذرائع


ویب ڈیسک June 09, 2017
وزیراعظم پاکستان سے ملاقات بہت اچھی اور مثبت رہی، سیکرٹری جنرل فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس سے ملاقات کی ہے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، پاکستان میں براہ راست اور افغانستان کے ذریعے بالواسطہ بھارتی مداخلت اور دہشتگردی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات بہت اچھی اور مثبت رہی تاہم ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ میں موجود ہیں اور اپنے اس دورے کے دوران ان کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں