برطانیہ کے عام انتخابات میں 12 پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

نومنتخب پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ میں سے 9 کا تعلق لیبر پارٹی جب کہ 3 کا کنزرویٹیو پارٹی سے ہے


ویب ڈیسک June 09, 2017
کامیاب ہونے والے امیدواروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ فوٹو: انٹرنیٹ

WASHINGTON: برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی نژاد 12 امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

برطانیہ میں نئی حکومت کے قیام کے لیے ایوان زیریں کی 650 نشستوں پر الیکشن ہوئے جن میں 3 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 30 پاکستانی نژاد امیدوار بھی شامل تھے۔




ابتدائی نتائج کے مطابق ان انتخابات میں پاکستانی نژاد 12 امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں 5 خواتین شامل ہیں۔ نومنتخب پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ میں سے 8 کا تعلق لیبر پارٹی جب کہ 3 کا کنزرویٹیو پارٹی سے ہے۔


ہاؤس آف کامنز کے رکن منتخب ہونے والی نصرت، رحمان چشتی اور ساجد جاوید کا تعلق کنزرویٹیو پارٹی جب کہ فیصل رشید، شبانہ محمود، افضل خان، عمران حسین، ناز شاہ، خالد محمود ، روزینہ الین خان اور یاسمین قریشی کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں