جامعہ کراچی 23 واں جلسہ تقسیم اسناد آج منعقد ہوگا

گورنر شرکت نہیں کرینگے،155طلبا کوگولڈ میڈل،771 طلبا کواسناد تفویض ہونگی


Staff Reporter January 30, 2013
جامعہ کراچی کا پہلا کانووکیشن 1962 میں منعقد ہوا اور1967 تک ہر سال تسلسل سے یہ جلسہ انتظامی بلاک کے سامنے پارکنگ ایریا میں منعقد کیا جاتارہا۔ فوٹو: فائل

لاہور: جامعہ کراچی کا 23 واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2012 آج بدھ 30 جنوری کو صبح11بجے ولیکا گرائونڈ میں ہوگا۔

سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلراور گورنرعشرت العباد جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت نہیں کریں گے جس کے سبب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر فارغ التحصیل طلبا کو اسناد تفویض کریں گے،جلسہ تقسیم اسناد میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 155 طلبا وطالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کیے جائیں گے جبکہ771 طلبا کو اسناد تفویض کی جائینگی۔



تعلیمی سال2011 میں فارغ التحصیل طلبا کی تعداد 3366 ہے، جامعہ کراچی کا پہلا کانووکیشن 1962 میں منعقد ہوا اور1967 تک ہر سال تسلسل سے یہ جلسہ انتظامی بلاک کے سامنے پارکنگ ایریا میں منعقد کیا جاتارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔