عدالت نے گرفتار 54 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا

ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پکڑا تھا


Staff Reporter January 30, 2013
وکیل سرکار نے بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار 54 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا گیا۔

منگل کو تھانہ ڈاکس نے فارن ایکٹ کے الزام میں گرفتار رتن داس ، بہما ، پرکاش ، جیون ، لاکھا ، بھوپال اور بھالوسمیت 54بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا تھا ،اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے عدالت کو بتایا کہ گذشتہ روز ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوکر مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔



اس موقع پرمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے انھیں گرفتار کرکے10 لانچیں قبضے میں لی تھیں، وکیل سرکار نے بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی ،عدالت نے بھارتی ماہی گیروں کو 12فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔