برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے کئی افراد کو یرغمال بنالیا
پولیس نے چاقو بردار شخص کو طویل مذاکرات کے بعد گرفتار کرلیا
برطانیہ کے شہر نیوکاسل میں پولیس نے متعدد افراد کو یرغمال بنانے والے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے علاقے بیکر میں چاقو سے مسلح شخص نے ایک کمپنی کے دفتر میں گھس کر وہاں موجود متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا۔ پولیس نے عمارت کا گھیراؤ کرلیا تاہم یرغمالیوں کو کوئی نقصان پہنچنے کے ڈر سے فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پولیس اور حملہ آور کے درمیان کئی گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، جس کے بعد حملہ آور نے یرغمالیوں کو رہا کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری دے دی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا اور چاقو بردار شخص کا تعلق کمپنی سے ہی ہے۔