شوہر نے چچا کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایا اہلیہ کا بیان

پولیس نے فرحین کو تحویل میں لے لیا،مقتول کے رشتے داروں کی ایکسپریس سے گفتگو


Staff Reporter January 30, 2013
منگل کو صبح کسی نے فون کرکے نصیر کو بتایا کہ محمد صدیق کو گولی مار دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

منظورکالونی میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے شوہر کیخلاف بیان میں بتایا کہ اس کے چچا کو شوہر نے کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایا۔

تفصیلات کے مطابق منظور کالونی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے محمد صدیق کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نصیر الدین کی اہلیہ فرحین کو بلوچ کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے لیڈی پولیس کے ہمراہ حفاظتی تحویل میں لے لیا ،یہ بات مقتول کے رشتے داروں نے بلوچ کالونی تھانے میں ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔



انھوں نے بتایا کہ فرحین نے بلوچ کالونی تھانے پہنچ کر پولیس افسران کے سامنے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے پیر کی شب شوہر نصیر الدین کو موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے سنا جس میں وہ اس کے چچا محمد صدیق کو قتل کرنے کا کہہ رہا تھا جبکہ منگل کو صبح کسی نے فون کرکے نصیر کو بتایا کہ محمد صدیق کو گولی مار دی گئی ہے جس پر اس نے پوچھا کہ وہ مر گیا تھا کہ نہیں ،جواب سن کر نصیر کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔