سینی پیکس کے سینمائوں میں ایچ بی ایل کی اے ٹی ایمز لگیں گی

صارفین کو وسیع تر خدمات فراہم کرنے کیلیے دونوں اداروں نے معاہدے پر دستخط کردیے۔


Business Reporter January 30, 2013
صارفین کو وسیع تر خدمات فراہم کرنے کیلیے دونوں اداروں نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ فوٹو : فائل

ملک بھر کے سینما گھروں میں ایچ بی ایل کی اے ٹی ایمز کی تنصیب اور برانڈنگ پروگرام کو توسیع دینے کیلیے حبیب بینک لمیٹڈ اور سینی پیکس پاکستان لمیٹڈ کے درمیان ایک کاروباری معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر حبیب بینک کے شعبہ پیمینٹ سروسز کے سربراہ فائق صادق جبکہ سینی پیکس کے سی اواو ہاشم رضا نے دستخط کیے۔

طے شدہ معاہدے کے تحت صارفین کی خدمات کو وسعت دینے کیلیے مختلف نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ ایچ بی ایل کے فائق صادق نے اس موقع پر کہا کہ ان کا بینک پاکستان میں تفریح کی صنعت سے منسلک ہوکر اپنے موجودہ اورنئے کسٹمرز کو بینکاری کے روایتی طریقوں سے آگے بڑھ کر جدید مالیاتی حل فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔



سینی پیکس کے ہاشم رضا نے کہا کہ مذکورہ کاروباری معاہدہ دونوں شراکت دار اداروں کیلیے سود مند ثابت ہوگا، جہاں یہ ایچ بی ایل کو اپنے برانڈ کے فروغ میں سینی پیکس کے وینیو اور روزانہ سنیما آنے والے 12 ہزار افراد تک اپنا پیغام پہنچانے میںمعاونت فراہم کرے گا وہیں یہ شراکت سینی پیکس کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل سنیمائوں کیلیے نئی اقدار پیدا کرے گی اور پاکستان میں تفریح کے کم مواقع کے حامل شائقین کے پکچر دیکھنے کے تجربے کو وسعت دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔