ایک اشتہاری کی درخواست پر وزیراعظم کے بچوں کا احتساب ہو رہا ہے طلال چوہدری
وزیراعظم کے بچے 24 گھنٹوں میں پیش ہو سکتے ہیں تو یہ اشتہاری کیوں گرفتار نہیں ہوتے، رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک اشتہاری کی درخواست پر وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کا احتساب ہو رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےبات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک سائل اپنے حق کے لیے شیخ رشید کو روکتا رہا، شیخ رشید نے پہلے کہا کہ پیسے دے دوں گا پھر کلمہ پڑھ گئے، شیخ صاحب کو تو انصاف مل گیا لیکن اس شخص کو انصاف کون دے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ نواز شریف نے میرے خلاف سازش کی، سازش کا الزام لگانے والے اپنا سیاسی قد تو دیکھیں، شیخ رشید کیا پدی کیا پدی کا شوربہ، شیخ رشید پہلے اپنا قد دیکھیں کہ نواز شریف انہیں گرفتار کروائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: روز موقف بدلنے اور الزمات لگانے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا، طلال چوہدری
طلال چوہدری نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک اشتہاری کے کہنے پر وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کا احتساب ہو رہا ہے، اشتہاری (عمران خان) خود خیبر پختونخوا کے پہاڑوں میں جا کر چھپا ہوا ہے، وزیراعظم کے بچے 24 گھنٹوں میں پیش ہو سکتے ہیں تو یہ اشتہاری کیوں گرفتار نہیں ہوتے۔