الطاف حسین سرکاری اسکولوں کو لینڈ مافیا سے بچائیںاساتذہ تنظیمیں

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو لینڈ مافیا کے حوالے کرکے طلبا پر تعلیم کے دروازے بند کردیے.


Staff Reporter January 30, 2013
انیس الرحمن، عبدالرحمن، افتخار اعظمی اور دیگر کی منیبہ اسکول کے باہر پریس کانفرنس۔ فوٹو: ایکسپریس

اساتذہ تنظیموں اورسماجی کارکنوں نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اپیل کی ہے کہ وہ منیبہ گورنمنٹ اسکول سمیت دیگراسکولوں کو لینڈ مافیاکے قبضے سے بچائیں اور غریب طلبا کی تعلیم کے تسلسل کے لیے اپناکرداراداکریں۔

صوبائی وزارت تعلیم نے5 سال میں کراچی کے کئی سرکاری اسکولوں کو لینڈ مافیاکے حوالے کرکے غریب طلبا پرتعلیم کے دروازے بند کردیے ہیں یہ بات منیبہ گورنمنٹ اسکول کے باہرفٹ پاتھ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم بچائو ایکشن کمیٹی کے کنوینر انیس الرحمن ،جنرل سیکریٹری عبد الرحمن، سپلا کے رہنما پروفیسر افتخار اعظمی، ڈاکٹر ارشد،گسٹا کے رہنماگل حمید منصوری نے کہی اس موقع پرپیپلز پارٹی ضلعی وسطی کراچی کے صدر سہیل عابدی بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ ایک صوبائی وزیرکے بیٹے پیرمجیب سمیت اگرکوئی بھی سرکاری اسکول کو لینڈ مافیاکے حوالے کرنے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف تحقیقات اورکارروائی ہونی چاہیے۔



پیپلز پارٹی اس میں اپنا کرداراداکرے گی انھوں نے کہا کہ اگرگلبرگ پولیس نے اسکول پرقبضے کی کوشش کی تووہ اسکول کوبچانے کے لیے خود گرفتاری دیں گے، تعلیم بچائوایکشن کمیٹی کے کنوینرانیس الرحمٰن نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تعلیم دشمن وزیرتعلیم نے 5 سالہ دور میں محکمے کو اپنی بہترین کمائی کا ذریعہ بنالیاہے پہلے پوش علاقوں میں قائم اسکولوں کی اسامیوں کو دیگر اسکولوں میں منتقل کردیا گیا اور بعدازاں کئی کئی اسکولوں کوایک ہی عمارت میں جمع کردیا گیا ہے جس سے کراچی کے سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ حیرت انگیز حد تک کم ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |