ڈبلیو ٹی او پاسکل لیمے کا متبادل ڈھونڈنے کیلیے انتخابی عمل شروع

9 امیدوار آمنے سامنے، جنرل اسمبلی نے انٹرویوز کا آغاز کردیا، کل تک جاری رہیں گے۔


AFP January 30, 2013
جنیوا: ڈبلیوٹی او کی سربراہی کے خواہشمند گھانا کے سابق وزیر انٹرویو کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیوٹی او) کی سربراہی کیلیے 9 ممالک کے درمیان مقابلہ ہے جو عالمی ادارے میں ڈی جی کے عہدے کیلیے 1995 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔

امیدواروں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بیشتر امیداوار فی الوقت وزیر ہیں یا ماضی میں وزیر رہے تھے، انتخابی عمل کا آغاز منگل سے ہوگیا اور اب تمام امیدواروں کو 3 روز تک ڈبلیو ٹی او کی جنرل کونسل کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ موجودہ ڈائریکٹرجنرل ڈبلیوٹی او پاسکل لیمے اپنے عہدے کی دوسری 4سالہ میعاد اگست میں پوری ہونے پر عہدہ چھوڑرہے ہیں۔ ترقی پذیرممالک کاخیال ہے کہ ڈبلیوٹی او کا سربراہ ان کا نمائندہ ہونا چاہیے اور اس مقف کو وسیع ترحمایت بھی حاصل ہے، بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی ترقی پذیردنیاسے ہی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق رواں سال ایک اور یواین ایجنسی یواین سی ٹی اے ڈی کے سربراہ کا عہدہ خالی ہو رہا ہے، اس لیے ڈبلیوٹی او چیف کے سربراہ کے انتخاب کا عمل پیچیدہ ہوسکتا ہے کیونکہ رکن ممالک بین الاقوامی تنظیموں میں نمائندگی کو متوازن کرنا چاہتے ہیں، یواین سی ٹی اے ڈی کے موجودہ سربراہ سپاچائی پنیتچپاکڈی کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے اور وہ پاسکل لیمے سے پہلے ڈبلیوٹی اوکے سربراہ تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چونکہ ڈبلیوٹی او سربراہ پہلے ایشیائی تھا۔



اس لیے اب یہ عہدہ کسی افریقی امیدوار کو مل سکتا ہے، اس سلسلے میں گھانا کے سابق وزیر خزانہ الان جون کواڈو کیراماتین نے سب سے پہلے ڈبلیوٹی او کی جنرل کونسل کا سامنا کیااورانٹرویوکے عمل کے بعدپریس کانفرنس بھی کی، اس کے بعد لاطینی امریکی ملک کوسٹاریکا کے وزیرتجارت انابیل گونزیلیس،انڈونیشی وزیر سیاحت ماری الکا پنگیسٹو، نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت ٹم گروسر، کینیا کی آمنہ محمد، اردن کے سابق وزیرتجارت احمد توگن ہنداوی، میکسیکو کے بلانکو منڈوزا، جنوبی کورین وزیر تجارت تاای ہو بارک اور آخر میں برازیلی سفارتکار رابرٹو ازیویڈو کا انٹرویو ہوگا۔

ہر رکن کو پریزنٹیشن کے لیے 15 منٹ دیے جائیں گے اور اس کے بعد ایک گھنٹے15 منٹ تک سوالات کیے جائیںگے، پھر ہرامیدوار مختصر نیوزکانفرنس کرے گا، ڈبلیو ٹی او کی جنرل کونسل اتفاق رائے سے امیدوار کا انتخاب کرے گی، کوئی بھی امیدوار کسی بھی وقت دستبردار ہوسکتا ہے، منتخب امیداوار کافیصلہ 31 مئی سے قبل کیا جائے گا اور نیا ڈائریکٹر جنرل یکم ستمبر سے چارج سنبھالے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |