روئی کی قیمت رواں سیزن میں پہلی بار 6300 روپے من ہوگئی

توانائی بحران کے باعث اسپننگ سیکٹر کے معاہدوں کی بروقت تکمیل میں ناکامی پر چینی خریداروں نے بھارت کا رخ کرلیا ہے۔


Business Reporter January 30, 2013
توانائی بحران کے باعث اسپننگ سیکٹر کے معاہدوں کی بروقت تکمیل میں ناکامی پر چینی خریداروں نے بھارت کا رخ کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پھٹی کی آمد میں کمی اور سوتی دھاگے کی برآمد بڑھنے سے منگل کو روئی کی قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح6300 روپے فی من پرپہنچ گئی۔

کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے باعث اسپننگ سیکٹر کے معاہدوں کی بروقت تکمیل میں ناکامی پر چینی خریداروں نے بھارت کا رخ کرلیا ہے۔

حکومتی اعلان پراگر یکم فروری سے اسپننگ ملزکو قدرتی گیس کی سپلائی کی بحالی کا آغاز ہوا تو سوتی دھاگے کی برآمدات کے علاہ روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔دریں اثناء اے پی پی کے مطابق روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹ منگل کو6050 روپے فی من پر برقرار رہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق 5600 گانٹھوں کے سودے 5750 سے 6200 روپے من ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |