شرجیل خان کا ایک بار پھر بورڈ پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام

پی سی بی کی درخواست غیرقانونی ہے کیونکہ بورڈ کیس کا فیصلہ نہیں چاہتا، وکیل شرجیل خان


Sports Reporter June 09, 2017
شرجیل خان 13 جون کو ٹریبیونل میں جواب جمع کروائیں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزما عائد کردیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی کا مقصد کسی کو سزا دلوانا نہیں بلکہ حقائق ٹریبیونل کے سامنے لانا ہے، بورڈ نے نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد پیش کرنے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔

شرجیل کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست غیرقانونی ہے، بورڈ کیس کا فیصلہ نہیں چاہتا، اس لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، معاملہ کو سول مقدمات کی طرح چلانا چاہتا ہے، شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کا ہر جگہ اکٹھا رہنا محض اتفاق ہے۔ شرجیل خان 13 جون کو ٹریبیونل میں جواب جمع کروائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |