پاکستانی ویمنز انتہا پسند بھارتیوں کے سامنے ڈٹ گئیں
ہر قسم کے سیکیورٹی خدشات ذہن سے نکال کر صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز کرلی۔
پاکستانی ویمنز ٹیم انتہا پسند بھارتیوں کے سامنے ڈٹ گئی، ہر قسم کے سیکیورٹی خدشات ذہن سے نکال کر صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز کرلی۔
کپتان ثنا میر کہتی ہیں کہ تھری یا فائیو اسٹار ہوٹلوں میں رہنے نہیں میچ جیتنے یہاں آئے ہیں، ادھر بجرنگ دل نے یکم فروری کو کٹک میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں شروع کردیں،20 ہزار انتہا پسندوں کی شرکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے پریکٹس میچ میں اڑیسہ الیون کو 95 رنز سے مات دے دی، دوسرا وارم اپ مقابلہ بدھ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بہادرخواتین کرکٹ ٹیم ہندو انتہا پسندوں کے گڑھ میں بے خوف و خطر صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
سیکیورٹی خدشات کے نام پر گرین شرٹس کو کٹک کے بارا بتی اسٹیڈیم میں ایک طرح سے قید کردیا گیا، ان کی رہائش کا انتظام اسٹیڈیم میں ہی موجود اڑیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن کلب میں کیاگیا ہے،کپتان ثنا میر کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ ان کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس کی ٹیم حقدار تھی، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹو، تھری یا فور اسٹار ہوٹلوں کی کوئی پروا نہیں، ہم ان میں رہنے نہیں بلکہ کرکٹ کھیلنے یہاں آئے ہیں اور پوری توجہ صرف کھیل پر ہی مرکوز ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی پر 1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، ادھر انتہا پسند ہندو جماعتیں بھی اپنے مذموم ارادوں کی تکمیل کے لیے سرگرم ہیں۔
بجرنگ دل نے پاکستان کے آسٹریلیا سے پہلے میچ کے موقع پر یکم فروری کو کٹک میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری اسٹیٹ سے تقریباٰ 20 ہزار کے قریب لوگوں کی اس مظاہرے میں شرکت متوقع ہے۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس پراوین کمار کا کہنا ہے کہ ہم نے میچز کے پُرامن انعقاد کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔
دریں اثنا منگل کو وارم اپ میچ میں پاکستان ٹیم نے بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اڑیسہ الیون کو95 سے مات دیدی، گرین شرٹس عمدہ آغاز نہ کرسکیں اور صرف7 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں مگر نین عابدی اور بسمہ معروف نے نصف سنچریاں جڑتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 148 رنز بناڈالے، بعد ازاں جویریہ خان نے 33 اور قنیطہ جلیل نے 25 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کیلیے 240 رنز کا مجموعہ تشکیل دینے میں اپنا حصہ ڈالا۔
سجاتا ملک اور گنگو ترا بہیرہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، میزبان ٹیم نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 31 اوورز میں ایک وکٹ گنوا کر84 رنز بنائے تھے کہ کپتان ثناء میر نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب مزید مشکل بنادیا، بعد میں اسماویہ اقبال نے بھی کاری ضربیں لگانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اڑیسہ کو145 تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا،انھوں نے20 رنز کے عوض 3 پلیئرز کو آئوٹ کیا، پاکستانی ٹیم اب دوسرا وارم اپ میچ میزبان الیون کے خلاف بدھ کو کھیلے گی۔