جمشید کوارٹرز فائرنگ سے زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا

مقتول فرحان احمد متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن اور گولیمار کا رہائشی تھا.

فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہوا تھا، کامران جناح اسپتال میں زیر علاج ہے. فوٹو: فائل

دادا نور جی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا ۔

جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا دوسرا بھائی زیر علاج ہے،مقتول فرحان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر کو جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں پیپلز چورنگی سے کشمیر روڈ جانیوالے دادا نور جی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موٹر سائیکل نمبر KBZ-5801 پر سوار 3 افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی اورفرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں فلیٹ نمبر 6 نارتھ ناظم آباد توفیق مارکیٹ کا رہائشی 30 سالہ ریاض ولد شوکت علی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ 2 بھائی 22 سالہ فرحان احمد 29 سالہ کامران احمد زخمی ہو گئے تھے جنھیں تشویشناک حالت میں سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں منگل کو زخمی 22 سالہ نوجوان فرحان احمد ولد فخر الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، مقتول کا تعلق متحدہ قومی موئومنٹ سے تھا اورمقتول مکان نمبر354-A گولیمار نمبر ایک کا رہائشی ہے۔


 



پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی شخص پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع موبائل فون ٹاور لگانے والی کمپنی کے ایچ ایل میں ٹیکنیشن تھے ، پیر کو فائرنگ کے واقع میں موقع پر ہی جاں بحق ہونیوالے 30 سالہ ریاض ولد شوکت کے بھائی سجاد نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ریاض 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر اور مقتول غیر شادی شدہ تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول ریاض کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی دشمنی تھی، ریاض کا روز معمول تھا کہ وہ صبح ساڑے 8 بجے گھر سے دفتر جانے کے لیے نکل جایا کرتا تھا اور رات 8 بجے دفتر سے واپس گھر آجاتا تھا اور اس کے بعد مقتول ریاض بہت کم گھر سے باہر جایا کرتا تھا۔
Load Next Story