چینی صدر بھی ’’دنگل‘‘ کے مداح نکلے
چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا انہیں ’’دنگل‘‘ بہت اچھی لگی۔
ISLAMABAD:
بالی ووٖڈ کے مسٹرپرفکشنسٹ عامر خان کے مداح تو دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن ان کی فلم ''دنگل'' نے چین کے صدر شی جن پنگ کو بھی اپنا مداح بنالیا۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے مداح نہ صرف بھارت میں پائے جاتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ کسی بھی بھارتی اسٹار کے مقابلے میں ان کی فلمیں انڈیا سے باہر زیادہ بزنس کرتی ہیں جس کی واضح مثال ''دنگل'' ہے جس نے چین میں تہلکہ مچاتے ہوئے اگلے پچھلے سارے ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیے اور صرف چین میں ایک ہزار کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرکے پہلی بھارتی فلم ہونے کا بھی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دنگل چین میں 1000کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی
بھارت کے بعد چین میں فلم ''دنگل'' کو پسند کیے جانے کی وجہ عامر خان کے ساتھ فلم کی کہانی ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دیتی ہے اور اسی وجہ سے چین کے لوگ اس فلم کو بے حد پسند کررہے ہیں لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم ''دنگل'' نے چینی صدر کو بھی ان کا مداح بنالیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی عامر خان کی فلم دیکھی جس کا تذکرہ انہوں نے گزشتہ روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں کیا۔ چینی صدر نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین میں فلم 'دنگل' کی کامیابی کا سفر جاری ہے جب کہ انہوں نے خود بھی یہ فلم دیکھی جو انہیں بے حد پسند آئی۔
واضح رہے ''دنگل'' کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جو ایک پہلوان گھرانے کے گرد گھومتی ہے جس میں عامر خان نے پہلوان کا کردار ادا کیا ہے۔