میرا عید ٹیلی فلم ’’دوڑ‘‘ میں مزاحیہ کردار میں نظر آئیں گی

پہلی بار مزاحیہ کردار کی آفر کو ٹھکرا نہ سکی ، شائقین کو پسند آئے گا ،میرا کی گفتگو


نمرہ ملک June 09, 2017
پہلی بار مزاحیہ کردار کی آفر کو ٹھکرا نہ سکی ، شائقین کو پسند آئے گا ،میرا کی گفتگو ۔ فوٹو : ایکسپریس

میرا عید ٹیلی فلم''دوڑ'' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس کی ہدایات کامران اکبر خان نے دی ہیں۔

ٹیلی فلم کے سیٹ پر ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ میں اپنے کیرئیر میں ہمیشہ سنجیدہ کردار ادا کیے ہیں، کبھی کامیڈی کردار نہیں کیا، اس لیے جب اس مزاحیہ ٹیلی فلم کی آفر آئی تو میں نے حامی بھر لی کیونکہ میں کچھ نیا کرنا چاہتی تھی۔

عید ٹیلی فلم میں میرا کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ناہید شبیر، اشنہ شاہ، حماد فاروقی، صبا فیصل اور محمود اسلم شامل ہیں ۔ڈرامہ کے ہدایت کار کامران اکبر خان نے کہا کہ میرا نے کبھی کامیڈی والے کردار ٹی وی پر نہیں کیے تو یہ منفرد اور تازہ کردار ہوگا نہ صرف میرا بلکہ ان کے دیکھنے والوں کے لیے بھی، ان کا یہ پنجابی مکس کردار یقیناً شائقین کو پسند آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں