واجبات کی عدم ادائیگی ریلوے کی 2رہائشی کالونیوں کی بجلی منقطع

15روز میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر کالونیوں کی بجلی بحال کردی گئی.


Staff Reporter January 30, 2013
کے ای ایس سی نے جیل خانہ جات کی ایک کالونی کی بجلی بھی پیر کی شام منقطع کردی۔ فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی(کے ای ایس سی) نے کالاپل اورگھاس بندر میں واقع پاکستان ریلوے کی دو رہائشی کالونیوں اور جیل خانہ جات سندھ کی ایک کالونی کی بجلی طویل عرصے سے بلوں اور بھاری واجبات کی عدم ادائیگی پر پیر کی شام منقطع کردی۔

بعد ازاں ڈی ای ریلویز کی جانب سے 15 دن کے اندر واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر ریلوے کالونیوں کی بجلی بحال کردی گئی،کے ای ایس سی نے دونوں محکموں کو واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں بجلی منقطع کرنے کی واننگ دی تھی، ترجمان نے کہا کہ کے ای ایس سی نے صرف رہائشی علاقوں اور دفاتر کی بجلی منقطع کی ہے، دونوں محکموں پر کے ای ای سی کے 70ملین روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

3

کالا پُل اور گھاس بندر میں واقع ریلوے کالونیوںاور ضیاالدین احمد روڈ پر واقع رہائشی بنگلوں پرکے ای ایس سی کے کل واجبات کا مجموعی حجم 10,905,372 روپے ہے جبکہ ریلوے اسٹیشنز ، ورکشاپس اور دیگر اسٹرٹیجک مقامات سمیت پاکستان ریلوے کے کنکشنز پر 4کروڑ 70 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، کے ای ایس سی نے 1,344,216 روپے کی عدم ادائیگی پر جیل خانہ جات سندھ کی رہائشی کالونی اور ایڈمنسٹریشن بلاک کی بجلی بھی منقطع کردی، عدم ادائیگی کے مرتکب دیگرکنکشنز سینٹرل جیل، لانڈھی جیل ، جوڈیشل کمپلیکس اور محکمہ جیل کی دوسری عمارات میں ہیں جن پر 2کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |