بھارتی شائقین نے کوہلی کے صفر پرآؤٹ ہونے کا ذمہ دار پاکستان کوقرار دیدیا

کوہلی کی زینب کے ساتھ تصویر پاک بھارت میچ سے قبل یکم جون کو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی


Sports Desk June 09, 2017
کوہلی کی زینب کے ساتھ تصویر پاک بھارت میچ سے قبل یکم جون کو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی . فوٹو/اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے صفر پر آؤٹ ہوئے تو بھارتی شائقین اور تو کچھ نہ کرسکے تاہم انہوں نے پاکستانی خاتون صحافی زینب عباس کو مورد الزام ٹھہرادیا۔

بھارت پاکستان پر الزام لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، بھارتی میڈیا اور مداحوں نے اے بی ڈی ویلیئرز کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروٹیز کپتان کے ساتھ میچ سے قبل صحافی نے سیلفی لی اور وہ ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوہلی کی بھی خاتون صحافی کے ساتھ تصویرآئی اوروہ بھی صفرپر آؤٹ ہوگئے حالانکہ کوہلی کی زینب کے ساتھ تصویر پاک بھارت میچ سے قبل یکم جون کو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی۔



سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کوملے۔ ہیمنت نے لکھا کہ "زینب کی سیلفی کا دشنام پھر چل گیا، اب کوہلی صفر پر آؤٹ ہو گیا، کل ڈی ویلیئرز ہوا تھا۔"



ایک اور صارف نے پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا، جس میں ازراہ مذاق یہ بتایا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم اور خفیہ پیغام میں ٹیم پلیئرز کے ساتھ ساتھ اسٹاف کو زینب عباس نام کی پاکستانی صحافی سے ملنے سے منع کر دیا ہے۔

https://twitter.com/fawadRM/status/872784477415755777

ایک اورٹویٹر صارف نے لکھا کہ ایک پٹیشن لائی جارہی ہے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران زینب عباس کو بھارتی کھلاڑیوں سے دور رکھا جائے۔

https://twitter.com/vanillawallah/status/872777117448142852?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2Fsports%2F09-Jun-2017%2F591275

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں