رحمن ملک سے ان کے بیان کی وضاحت طلب کی جائےآفاق احمد

قومی سلامتی کے ادارے اور ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر رحمن ملک سے ان کے بیان کی وضاحت طلب کریں، آفاق احمد۔


Staff Reporter January 30, 2013
قومی سلامتی کے ادارے اور ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر رحمن ملک سے ان کے بیان کی وضاحت طلب کریں، آفاق احمد۔ فوٹو: فائل

COLOMBO: مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی کے اداروں سے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے اور ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر رحمن ملک سے ان کے بیان کی وضاحت طلب کریں کہ ان کے پاس ایسی کونسی اطلاعات ہیں کہ جس کی بنا پر انھیں ''کراچی ہاتھ سے نکلتا''نظر آرہا ہے اور اگر خطرات موجود ہیں تو پھر قوم کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

آفاق احمد نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کی بڑی وجوہات میں سے ایک عوام کو اس پورے معاملے سے بے خبر رکھنا بھی تھا اس لیے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں