کراچی میں 2 ماہ کے لیے کھلونا پستول کی خرید وفرخت پر پابندی
کھلونا پستول کے استعمال سے ایک طرف بچوں پر منفی اثرات ہورہے تھے۔
حکومت سندھ نے ماہ رمضان اور عیدالفطر کے موقع پر کراچی میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے شہر میں کھلونا پستول کی خرید و فروخت پر 60 دن کے لیے پابندی عائد کردی۔
گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے شہر میں کھلونا پستول کی خرید و فروخت پر 60 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کھلونا پستول کے استعمال سے ایک طرف بچوں پر منفی اثرات ہورہے تھے جبکہ ڈکیت بھی کھلونا پستول استعمال کرکے شہریوں کو رات کے اوقات میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹ لیتے تھے۔