افریقہ کپ گھانا اور مالی نے کوارٹر فائنلز کا ٹکٹ کٹوا لیا

نائیجر کو0-3 سے شکست، دفاع کمزور ثابت ہوا، مالی کی ٹیم کا کانگو کے ساتھ مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔


AFP January 30, 2013
نائیجر کو0-3 سے شکست، دفاع کمزور ثابت ہوا، مالی کی ٹیم کا کانگو کے ساتھ مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ فوٹو: فائل

افریقہ کپ آف نیشنز میں گھانا اور مالی نے بھی کوارٹر فائنلز کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

گھانا نے نائیجر کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی، مالی کا مقابلہ کانگو سے1-1 گول سے برابر رہا، گھانا کے کپتان اساموا گیان اور اس مقابلے کیلیے میدان میں اتارے جانے والے کرسٹیان ایٹسو اور ڈیفینڈر جان بوائے نے گول کیے ۔ اس میچ سے قبل نائیجر کو مالی اور کانگو کے خلاف میچز میں صرف ایک گول برداشت کرنا پڑا تھا مگر گھانا کے خلاف میچ میں اس کا دفاع کمزور ثابت ہوا۔



چھٹے ہی منٹ میں اساموا گیان نے ڈائوڈا کاسلی کے پاس پر گیند کو جال میں پھینک دیا، بلیک اسٹارز تین منٹ بعد ہی خوش قسمت رہے جب سینیگال کے ریفری نے نائیجر کو گول دینے سے انکار کردیا، ان کا خیال تھا کہ گول کیپر فاٹایو سے فائول ہوا ہے مگر بڑی اسکرین پر ری پلیز میں واضح ہوگیا کہ وہ اپنے ہی ساتھی سے ٹکرا کر گرے تھے، گھانا کو جلد ہی اپنی برتری دگنی کرنے کا موقع مل گیا۔

جب ایٹسو نے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال میں پھینکا، بوائے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 3-0 سے فتح دلادی۔ ان نتائج کے بعد گروپ بی میں گھانا 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور مالی 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کانگو نے 3 اور نائیجر نے صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا، دونوں ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں جہاں پر سابق چیمپئن جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہفتے کے روز 1972 کے رنر اپ مالی سے ہوگا، چار مرتبہ کی چیمپئن سائیڈ گھانا کا مقابلہ اسی روز پورٹ ایلزبتھ میں کیپ ورڈی سے ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں