آرمی کے عبیداللہ تیز ترین جونیئر ایتھلیٹ بن گئے

200 اور 400 میٹر ریس فاٹا کے سمیع اللہ نے جیتی، اکرم8 سو میٹر کے فاتح قرار پائے۔


Sports Reporter January 30, 2013
200 اور 400 میٹر ریس فاٹا کے سمیع اللہ نے جیتی، اکرم8 سو میٹر کے فاتح قرار پائے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

نیشنل یوتھ اینڈ جونیئر ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں آرمی کے عبید اﷲ نے100میٹر ریس جیت لی۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں ہونے والے ایونٹ میں ملک بھر کے300 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا،100 میٹر ریس آرمی کے عبیداللہ کے نام رہی، فاٹا کے سمیع اﷲ نے دوسری اور پنجاب کے اسدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

200 میٹر ریس میں فاٹا کے سمیع اﷲ فاتح رہے،خیبرپختونخوا کے محمد عثمان سلور اور ایچ ای سی کے ظفر اقبال برانز میڈل پانے میں کامیاب رہے ۔400 میٹر ریس بھی فاٹا کے سمیع اللہ نے جیتی، رائو عادل نے دوسری اورمحمد ہاشم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ 800 میٹر ریس پنجاب کے محمد اکرم نے جیتی ، واپڈا کے محمد بلال دوسرے اور آرمی کے غوث تیسرے نمبر پر رہے۔ 1500 میٹر ایونٹ میں واپڈا کے احسان شہزاد فاتح قرار پائے، نیوی کے صدام حسین نے چاندی اور پنجاب کے محمد بلال نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ 5000 میٹر ریس بھی نیوی کے احسان شہزاد نے اپنے نام کی۔



110 ہرڈلز مقابلے ایچ ای سی کے بدر کے نام رہے، فاٹا کے عبدالوہاب نے برانزمیڈل حاصل کیا، 400 میٹر ہرڈلز میں واپڈا کے جون علی جعفری نے گولڈ، کے پی کے کے محمد ہاشمی نے سلور اور ایجوکیشن بورڈ کے رائو عادل نے برانز میڈل حاصل کیا، ہائی جمپ میںسندھ کے محمد فاتح قرار پائے، آصف علی دوسرے اورسعد احمد تیسرے نمبر پر رہے۔

لانگ جمپ میں پنجاب کے محمد عمران نے گولڈ، عادل بابر واپڈا نے سلور اور جنیداقبال واپڈا نے برانز میڈل حاصل کیا ۔ ٹرپل جمپ میں بھی پنجاب کے محمد عمران پنجاب نے میدان مارا، محمد افضل آرمی نے سلور اور عادل بابر واپڈا نے برانز میڈل حاصل کیا، جولین تھرو میں ایچ ای سی کے نعمان نے طلائی، پنجاب کے یاسر نے سلور اور پنجاب ہی کے بابر نے برانز میڈل وصول کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں