روس نے سب سے بڑا راکٹ ’’پروٹون ایم‘‘ خلا میں بھیج دیا
دوپہر ایک بجے مدار میں داخل، یورپ میں ٹیلی کمیونی کیشن سروسز فراہم کرے گا
شمالی کوریا کے بعد روس بھی تجربات کرنے میں متحرک ہوگیا، روس نے اپنا سب سے بڑا مال بردار راکٹ 'پروٹون ایم 'خلا میں بھیج دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق روس نے امریکی ٹیلی کام سیٹلائٹ ایکو سٹار 21 لے جانیوالے پروٹون راکٹ کوخلا میں صبح 6 بج کر 45منٹ پرجنوبی قازقستان کے بیکونر خلائی اڈے سے کامیابی سے روانہ کیا، روس کی خلائی ایجنسی روسکو سموس کے جاری بیان کے مطابق تمام مراحل شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پروٹون ایم روس کا سب سے بڑا مال بردار راکٹ ہے اور یہ 1965سے زیر استعمال ہے، ایکو سٹار 21 یورپ میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز فراہم کرے گا اور یہ معیاری وقت کے مطابق دوپہرایک بجے مدار میں داخل ہو گا۔