مدینہ منورہ میں زائرین کیلیے اقدامات ڈبل ڈیکر بس سروس کی آزمائش

مسجد نبوی سے 11مقامات تک آنے جانے کیلیے زائرین کو سہولت فراہم کی جائے گی


این این آئی June 10, 2017
شہرکے ادارہ ترقیات نے سیاحتی کمپنی کے ساتھ مل کر منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ فوٹو: فائل

MINGORA/ PESHAWAR: مدینہ منورہ میں اہم مقامات کے درمیان ڈبل ڈیکر بس نے اپنا آزمائشی سفر مکمل کر لیا ہے جس کے بعد بہت جلد یہ بس سروس شروع کردی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ کے ادارہ ترقیات نے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایاہے۔

ادارے کے ترجمان فہد البیتی نے بتایاکہ ڈبل ڈیکر بس کے سفر کا آغاز مسجد نبوی سے ہوگا۔ اس کے ذریعے زائرین کو مدینہ منورہ کے 11 مقامات تک لے جایا جائے گا، ان میں جنت البقیع قبرستان، جبل احد، مسجد قبلتین، سلطانہ روڈ، تجارتی مراکز اور دوسرے مقامات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں