جاپان میں 200 سال میں پہلی بار معمر بادشاہ تخت سے دستبردار ہونے کی منظوری

شاہ اکی ہیٹو نے گذشتہ سال موسم گرما میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہرکی تھی


APP June 10, 2017
شاہ اکی ہیٹو نے گذشتہ سال موسم گرما میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ فوٹو: نیٹ

جاپان کی پارلیمنٹ نے اکثریت رائے سے قانون سازی کے ذریعے 83 سالہ معمر شاہ اکی ہیٹو کو تخت سے دستبردار ہونے کی منظوری دیدی۔

جاپان میں گذشتہ 200سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کسی بادشاہ کو اس کی زندگی میں ہی تخت چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ شاہ اکی ہیٹو نے گذشتہ سال موسم گرما میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہرکی تھی جس کی وجہ انھوں نے اپنی صحت کے مسائل ظاہرکیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں