گروپ ’ بی ‘ کے اختتامی میچز ناک آؤٹ بن گئے
چاروں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں رسائی کا موقع موجود، پیشقدمی فتح سے مشروط ہوگئی
چیمپئنز ٹرافی گروپ ''بی'' کے آخری میچز ناک آئوٹ مرحلہ بن گئے، سیمی فائنل تک رسائی کیلیے پاکستان کو لنکا ڈھانی ہوگی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عالمی نمبر 8 پاکستان نے ٹاپ پر موجود پروٹیز کو شکست دیکر اپ سیٹ کیا تو بلند حوصلہ سری لنکا نے دفاعی چیمپئن بھارت کا شکار کرتے ہوئے ایک اور اپ سیٹ کردیا، اب گروپ ''بی'' میں شامل چاروں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ میں شامل ہیں۔
بھارت +1.272کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ( 1.000 +)دوسرے، سری لنکا( 0.879 -) تیسرے اور پاکستان( -1.544) چوتھے نمبر پر ہے۔ اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں بھارت یا جنوبی افریقہ جو ٹیم بھی جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی دوسری کو رخصتی کا پروانہ جاری ہوجائے گا۔
پاکستان کو ایونٹ میں بقا کی جنگ سری لنکا کیخلاف لڑنا ہے، ناکام ٹیم کو گھرواپسی کا راستہ دیکھنا ہوگا۔ اگر بارش ہوگئی اور بدقسمتی سے دونوں میچ بے نتیجہ ختم ہوئے تو بہتر رن ریٹ کی بدولت بھارت اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے لیکن اگر صرف ان دونوں ٹیموں کا میچ ہی بے نتیجہ رہتا ہے تو بھارت کی پیش قدمی جاری رہے گی جبکہ پروٹیز ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گے، اگر صرف پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہتا ہے تو آئی لینڈرز سیمی فائنل میں ہونگے جبکہ پاکستان کو رخت سفر باندھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اتوار کو صرف 10فیصد بارش کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن گزشتہ میچزکو پیش نظر رکھیں تو حتمی طور پرکچھ نہیں کہا جا سکتا۔