کوہلومیں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد

کالعدم تنظیم کے شرپسندوں نے تخریبی مواد کوہلو اورڈیرہ بگٹی میں استعمال کرنے کے غرض سے چھپا رکھا تھا، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک June 10, 2017
برآمد شدہ بارودی مواد میں 39 مارٹر گولے، 12 مائنز، 5 اے ٹی ایم اور 11 اے ایم ایم فیوزسمیت 4 سویچ فیوز, پریما کارڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا گیا، سیکیورٹی حکام : فوٹو: اسکرین گریب

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوہلو کے علاقے کاہاں میں ای سی اور حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورمارٹرگولے برآمد کیے گئے۔ کالعدم تنظیم کے شرپسندوں نے تخریبی مواد کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں استعمال کرنے کے غرض سے چھپا رکھا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد شدہ بارودی مواد میں 39 مارٹر گولے، 12 بارودی سرنگیں، 5 اے ٹی ایم اور 11 اے ایم ایم فیوز سمیت 4 سوئچ فیوز اور پریما کارڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |