حسین نوازتو ایک تصویر پر رو پڑے ہمارا کون جواب دے گا ڈاکٹر عاصم
حسین نواز کی جے آئی ٹی ہوئی تو مسلم لیگ ن نے منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانا شروع کردیا، رہنما پیپلز پارٹی
KARACHI:
پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ جو سلوک ان کے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا اور وزیر اعظم کے بیٹے تو ایک تصویر پر رو پڑے پھر ہمارا کون جواب دے گا۔
کراچی میں احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ حسین نوازکی جے آئی ٹی ہوئی تومسلم لیگ ن نے منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانا شروع کردیا، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیئے جو نہیں ہوا، حسین نواز تو ایک تصویر پر رو پڑے پھر ہمارا کون جواب دے گا، جو سلوک میرے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا، چوہدری نثار کی باتیں بھی آپ کے سامنے ہیں، میری جے آئی ٹی 3 مہینے ہوئی لیکن میں نے کسی ادارے کے خلاف شکایت نہیں کی.
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس طرح عدلیہ، بیوروکریسی اورخصوصاً مسلح افواج کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت بولا جارہا ہے وہ غلط ہے، میں اور میری جماعت عدلیہ، بیوروکریسی اور فوج کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، پاک فوج کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو پاک فوج کی یکجہتی اور ملک کی سلامتی کے خلاف آواز اٹھائے گا میری پارٹی انھیں منہ توڑ جواب دے گی.