ووٹرز لسٹیں شکایت کوآرڈینیشن سیل میں درج کرائی جائےفخرالدین

پاک فوج بھرپور تعاون کررہی ہے،چیف الیکشن کمشنر، فوج کے کوآرڈینیشن سیل کا دورہ

پاک فوج بھرپور تعاون کررہی ہے،چیف الیکشن کمشنر، فوج کے کوآرڈینیشن سیل کا دورہ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے منگل کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں قائم پاک فوج کے کوآرڈینیشن سیل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور بھی موجود تھے۔ متعلقہ حکام نے چیف الیکشن کمشنر کو کوآرڈینیشن سیل کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر جاکر تصدیق کرنے کا عمل جاری ہے اور پاک فوج الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ ووٹرز کی گھر گھر جاکر تصدیق کرنے کے عمل تک پاک فوج موجود رہے گی۔




انھوں نے کہا کہ ووٹرز کی تصدیق کے حوالے سے اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ اپنی شکایت کوآرڈینیشن سیل یا تمام اضلاع کے الیکشن دفاتر میں درج کراسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن ان شکایات کا جائزہ لیکر ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ کراچی میں گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story