ليفٹيننٹ جنرل ظہير الاسلام تين روزہ دورے پر امريكہ پہنچ گئے

دورے كے دوران سی آئی اے چيف ڈيوڈ پيٹرياس سے مذاكرات كريں

دورے كے دوران سی آئی اے چيف ڈيوڈ پيٹرياس سے مذاكرات كريں ، فوٹو فائل

آئی ايس آئی كے سربراہ ليفٹيننٹ جنرل ظہير الاسلام تين روزہ دورے پر امريكہ پہنچ گئے، وہ اپنے دورے كے دوران سی آئی اے چيف ڈيوڈ پيٹرياس سے مذاكرات كريں گے ، مذاكرات ميں اہم دو طرفہ پيشہ وارانہ تعلقات ، ڈرون حملوں ، نيٹو سپلائی اور دہشت گردی كے خلاف تعاون ، خفيہ معلومات سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خيال كيا جائے گا۔ ثناء نیوز


جنرل ظہير الاسلام ڈرون حملے بند كرنے كا مطالبہ كريں گے ، وہ اس بات پر بھی زور ديں گے كہ پاكستان كو ايسے وسائل مہيا كئے جائيں كہ پاكستان خود شدت پسندوں كے خلاف كارروائی كرے ، امريكی ميڈيا كا كہنا ہے كہ "مذاكرات ميں ڈرون حملے روكنے اور ڈرون ٹيكنالوجی تك رسائی دينے كا پاكستانی مطالبہ تسليم كئے جانے كا كوئی امكان نہيں "

امريكی ميڈيا كا يہ بھی دعویٰ ہے كہ" امريكی انتظاميہ پاكستان ميں انٹيلی جنس اہلكاروں كی تعيناتی كے لئے سرگرم ہو گئی ہے" ۔ ميڈيا نے امريكی سفارتكار كے حوالہ سے خبر شائع كی ہے ، جس ميں كہا گياہے كہ انٹيلی جنس اہلكاروں كی تعيناتی پر دونوں ممالك ميں جاری مذاكرات ميں پيش رفت ہوئی ہے ، امريكہ ميں آئی ايس آئی چيف ظہير الاسلام اور سی آئی اے سربراہ ڈيوڈ پيڑياس كی واشنگٹن ميں ملاقات ہو گی
Load Next Story