بہاولپور جنوبی پنجاب نامنظور ن لیگ کا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا

بی جے پی نہیں بننے دیں گے، پیپلز پارٹی معاملے کو انتخابی ہتھیار بنارہی ہے، اراکین کا موقف


January 30, 2013
بی جے پی نہیں بننے دیں گے، پیپلز پارٹی معاملے کو انتخابی ہتھیار بنارہی ہے، اراکین کا موقف

بہاولپور جنوبی پنجاب نامنظور! کے نعرے لگاتے ہوئے (ن )لیگی اراکین نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے مین گیٹ پر دھرنا دیدیا۔

اراکین کا موقف تھا کہ کسی بھی صورت بی جے پی نہیں بننے دینگے۔ دوسری جانب حکومتی اتحادی اراکین نے بھی مظاہرہ کرنے والوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دھرنے میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عمیر حیات روکھڑی سمیت دیگر موجود تھے۔ اراکین کاموقف تھا کہ کسی صورت بی جے پی نہیں بننے دینگے کیونکہ یہ آدھا تیتر، آدھا بٹیر والا معاملہ ہے۔

10

پیپلز پارٹی معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور صوبے کو سیاسی مقاصد اور انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ اس موقع پر اراکین نے میانوالی اور بھکر کو مجوزہ بہاولپور جنوبی پنجاب (بی جے پی) صوبے میں شامل کرنے پر بھی شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے شمالی پنجاب کا حصہ ہیں، کسی صورت ان علاقوں کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں