حملہ آور خرم شہزاد کا ٹرک استعمال کرنے کا منصوبہ تھا برطانوی پولیس

حملہ آور ٹرک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتیں، برطانوی پولیس


ویب ڈیسک June 10, 2017
ٹرک نہ ملنے کے باعث حملہ آوروں نے چھوٹی وین استعمال کی۔ فوٹو: فائل

برطانوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن برج پر دہشت گردی کرنے والے حملہ آوروں نے کارروائی کے لئے ٹرک استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لندن برج پر حملہ کرنے والوں کے پاکستانی نژاد برطانوی سرغنہ خرم شہزاد بٹ نے ساڑھے سات ٹن وزنی ٹرک کرائے پر لینے کی کوشش کی تھی تاہم ضروری تفصیلات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے وہ ٹرک لینے میں ناکام رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر حملہ آور ٹرک حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں لیکن ٹرک ملنے میں ناکامی کے بعد حملہ آوروں نے ایک چھوٹی وین کو حملے کے لئے استعمال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لندن ایک بارپھردہشتگردوں کے نشانے پر، پرتشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک

پولیس نے ایک 27 سالہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر مشرقی لندن میں حملے کی تیاری کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہاں سے قرآن مجید بھی ملا ہے جس میں شہادت کے حوالے سے آیات کا صفحہ کھلا ہوا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لندن برج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد شہری نکلا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں