شاہ رخ کیخلاف غیر قانونی طور پرملک سے باہر جانے کا مقدمہ
شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کے خلاف انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کارروائی
ISLAMABAD:
ایف آئی اے نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ سکندر جتوئی کے خلاف غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف ملک سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کے الزام میں مقدمہ الزام نمبر 26/2013 بہ جرم دفعہ 419 ، 420 اور109 اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے سرکاری اداروں بشمول ایف آئی اے امیگریشن ملازمین میں سے جس کسی نے بھی شاہ رخ جتوئی کے فرار میں معاونت کی ہوگی، اس کیخلاف تحقیقات کی جائیگی۔
حکام نے مزید بتایا کہ شاہ رخ جتوئی کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 11 پر 27 دسمبر 2012 کو دبئی میں داخلے کی مہر ثبت ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے اخراج کی کوئی مہر نہیں۔ حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی نے ٹکٹ اور بورڈنگ کارڈ کسی اور نام سے حاصل کرکے امارات ایئر لائن کی علی الصباح جانے والی پرواز 605 کے ذریعے سفر کیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے حکام نے ایک روز قبل ایف آئی اے امیگریشن کے شفٹ انچارج انسپکٹر محمد اقبال سمیت 2 اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکام جاری کیے تھے ۔