کراچی تھانے پر حملے اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 6ہلاک
سہراب گوٹھ تھانے پرموٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،ہیڈکانسٹیبل ذوالفقارجاں بحق،2اہلکارزخمی،طالبان نے حملے کی دھمکی دی تھی
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں تھانے پرحملے اورفائرنگ کے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار،سنی تحریک کے کارکن سمیت6افرادہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے تھانے کے گیٹ پربیٹھاسنتری ارشد محمود،کانسٹیبل غلام نازک اور ہیڈ کانسٹیبل 35 سالہ ذوالفقار سیال زخمی ہو گئے ،شدیدفائرنگ کے دوران پولیس افسرو اہلکار جان بچانے کے لیے زمین پر لیٹ گئے،وائر لیس پرحملے کی اطلاع پولیس کنٹرول کودی گئی جس پر فوری طور پرپولیس اور رینجرز کی اضافی نفری پہنچ گئی تاہم ملزمان فرارہوگئے۔زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروںکونجی اسپتال پہنچایاگیاجہاں ذوالفقار سیال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاجبکہ سنتری ارشد محمود کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور6 سے7موٹر سائیکلوں پربیٹھ کرآئے تھے اوراندھا دھند فائرنگ کردی۔ایک پولیس افسرنے بتایاکہ تحریک طالبان نے سہراب گوٹھ تھانے پرحملے کی دھمکی دی تھی۔کورنگی کے علاقے سیکٹر33/Eویٹاچورنگی مسجد عثمانیہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے53سالہ ماسٹرغیاث الدین ہلاک ہو گیا،مقتول کورنگی ڈھائی نمبرکارہائشی اوربنگالی ایکشن کمیٹی کاجنرل سیکریٹری تھا۔تین ہٹی لال مسجدکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے33سالہ شاہدقریشی ہلاک ہوگیا،مقتول مارٹن کوارٹر نمبر262کارہائشی اوردہی بڑے چھولے کاٹھیلا لگاتاتھا۔
سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے ایکسپریس کوبتایا کہ مقتول شاہد قریشی سنی تحریک جہانگیر روڈ سیکٹر کا کارکن تھا۔سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر4/Cمراقبہ ہال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ عامر احمد بیگ ہلاک ہو گیا،مقتول سرجانی ٹاؤن سیکٹر5/E کا رہائشی تھا، گزشتہ اتوار کومقتول کے بھائی صابر احمد کو بھی نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیاتھا،دونوں بھائی پلاٹوں کی خریدو فروخت کا کام کرتے تھے،مقتول صابراحمد بیگ متحدہ قومی موومنٹ کا سابق کارکن اورکچھ عرصہ قبل ضمانت پرجیل سے رہاہواتھا۔
شہیدملت روڈمیڈی کیئراسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کار نمبرATG-115میں سوار52سالہ راشدرندہلاک جبکہ اس کاساتھی50سالہ یوسف کچھی زخمی ہوگیا۔مقتول راشدبہادرآبادکا رہائشی اور3بچوں کاباپ تھا،مقتول کی بلوچستان کے علاقے ویندر میں سومیانی فش میل کے نام سے کمپنی ہے جبکہ زخمی ہونے والایوسف کھڈہ مارکیٹ لیاری کارہائشی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انڈاموڑکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے29 سالہ وقاص زخمی ہو گیا۔بوٹ بیسن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بنگلے کاسیکیورٹی گارڈ عبد العلیم اور بنگلے کا ملازم محمد جان زخمی ہو گئے۔
گلبائی پل پرنامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران اے ایس آئی45سالہ عبد الوحیدکوعقب سے فائرنگ کر کے زخمی کردیا،وہ سول لائن تھانے میں تعینات ہے۔کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ ہنگورو آباد پی ایس او پمپ کے قریب خالی پلاٹ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور قریب ہی موجود 4 افراد محمد حسن ، ذکریا ، محمد علی اور عرفان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا جبکہ دھماکے سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے جس پلاٹ پر دستی بم پھینکا گیا ہے وہ کا کا ہنگورو کی ملکیت ہے اور واقعہ بھتے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ ملیر سٹی کے علاقے جناح اسکوائر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ سلمان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پراپرٹی ڈیلر تھا۔ ناتھا خان پل کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نامعلوم شخص انجن کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔