ڈیفنس میں بنگلے کے باہر رکھا گیا بالٹی بم ناکارہ بنادیا گیا

جس مقام سے بم برآمد ہوا ہے قریب ہی صنعت کار آفاق احمد کا بنگلہ ہے, پولیس


Staff Reporter January 30, 2013
جس مقام سے بم برآمد ہوا ہے قریب ہی صنعت کار آفاق احمد کا بنگلہ ہے, پولیس فوٹو: فائل

ڈیفنس میں بنگلے کے ڈرائیور کی حاضری دماغی نے علاقے کو بڑی تباہی سے بچ لیا۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس خیابان شاہین کراسنگ کے قریب سڑک پررکھی ہوئی اسٹیل کی مشکوک چھوٹی بالٹی دیکھ کرقریب ہی موجود بنگلے کے ڈرائیور پرویز اقبال نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایس پی کلفٹن ناصر آفتاب پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بالٹی کا جائزہ لیا تو اس میں لگے تار دیکھ کر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے موقع پر پہنچ کربالٹی بم ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کا کہنا ہے جس مقام سے بم برآمد ہوا ہے قریب ہی صنعت کار آفاق احمد کا بنگلہ ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بم انھیں خوفزدہ کرنے کیلیے رکھا گیا تھا تاہم ان کے ڈرائیور کی حاضری دماغی نے علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق چھوٹی بالٹی میں بنائے جانے والے بم میں 2 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ اس میں لوکل ٹائمر ڈیوائس نصب کی گئی تھی ، بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ اگر بم پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔ پولیس نے ڈرائیور پرویز اقبال کی مدعیت میں 4 ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 43/13 درج کرلیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں