ترقیاتی اسکیموں کیلیے413ارب روپے مختص کیےشرجیل میمن

اے ڈی پی کی رقم 318ارب،غیرملکی معاونت اوراضلاع کیلیے65,65ارب روپے ہیں

نوجوانوں کو سودسے پاک قرضے فراہم کرنے کیلیے12 ارب روپے جاری کردیے،وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ موجودہ سندھ حکومت نے سندھ بھرمیں ترقیاتی اسکیموں کی مدمیں413.5ارب روپے مختص کیے ہیں۔

ان میں اے ڈی پی کی رقم318ارب جبکہ65ارب روپے،غیرملکی معاونت اوراضلاع کیلیے 65 ارب روپے بھی شامل ہیں جس کی صوبے کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔اپنے دفترمیں صحافیوںکے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سڑکوں کی بحالی وتعمیر کیلیے 38.9ارب اور اضلاع میں دیگر ترقیاتی اسکیموں کے لیے خصوصی پیکیج کے تحت 32.9ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ کراچی کے لیے میگامنصوبوں کیلیے 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔




تعلیم کے لیے 22.9 ارب روپے ،صحت کے لیے 18.9 ارب اورمنتخب ارکان اسمبلی کیلیے ان کے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی اسکیموں کیلیے 22.4 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ صنعتوں او کان کنی کیلیے 7.7 ارب، زراعت،لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کیلیے24.5ارب روپے اور پانی ونکاسی آب کیلیے13.1 ارب روپے رکھے گئے ہیں،35000 نوجوانوں کو سودسے پاک قرضے فراہم کرنے کے لیے 12 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔
Load Next Story